ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: شادی کے دوسرے ہی دن دلہن ہوگئی عاشق کے ساتھ فرار

منگلورو: شادی کے دوسرے ہی دن دلہن ہوگئی عاشق کے ساتھ فرار

Tue, 05 Jan 2021 20:53:33    S.O. News Service

منگلورو،5؍جنوری (ایس او نیوز) تاخیرسےملی ایک خبر کے مطابق مُلکی میں ایک نئی نویلی دلہن شادی کے دوسرے ہی دن اپنے پرانے عاشق کے ساتھ فرار ہوجانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ لنگپیا علاقے میں رہنے والے ایک ٹھیکیدار کی شادی 28؍دسمبرکوپیشہ سے ٹیچر ایک شخص کے ساتھ بڑے ہی شاندار پیمانے پر انجام دی گئی تھی۔ مگر ماں اور سسرال والوں کو زبردست جھٹکا دیتے ہوئے اس دلہن نے دوسرے ہی دن آدھی رات کو اپنے پرانے عاشق کےساتھ فرار ہونے کا راستہ  اپنایا ۔اورعاشق کےساتھ پلسر موٹر بائک پر فرار ہونے کا یہ منظر سی سی ٹی وی میں قیدہوکر رہ گیا۔

کچھ ذرائع سے ملی خبروں کے مطابق اس خاتون کا ایک نوجوان کے ساتھ عشق چل رہا تھا۔ ماں باپ کے سمجھانے پر اس نے یہ معاملہ ختم کرنے اور والدین کی طرف سے طے گئے رشتے کو قبول کرنے کا وعدہ کیا تھا جس کے بعد اس کی شادی ایک ٹیچر کے ساتھ بڑی دھوم دھام سے منائی گئی تھی۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ خاتون فرار ہوتے وقت زیورات اور نقدی بھی ساتھ لے گئی ہے۔ اس صدمے سے اس کے والد کی طبیعت  بہت زیادہ بگڑ گئی ہے جس کے بعد اس کو منگلورو کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ مُلکی پولیس اسٹیشن میں والد کی شکایت پر کیس درج کرلیا گیا ہے۔ مفرور عاشقوں کی تلاش جاری ہے۔


Share: